اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے القاعدہ سے وابستہ نیوز ایجنسیوں نے خبر دی ہے کہ القاعدہ کے عناصر نے یمن کے شہر تعز میں ایک شخص کو نذر آتش کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انسان دشمن دھشتگردوں نے پہلے اس شخص کے پیروں میں رسی ڈال کر شہر میں گھسیٹا اور جب اس کی موت ہو گئی تو اسے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
کہا جاتا ہے کہ دھشتگردوں نے یہ بھیانک اقدام قبائیلی دشمنی کی بنا پر کیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی نے بھی اس واقعہ کی تائید کی ہے۔
واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولہ القاعدہ بھی داعش کی طرح انسانیت مخالف کاروائیاں انجام دے کر لوگوں میں اپنا رعب و دبدبہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲